اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر ڈاکٹر بشار الاسد نے چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ہم اس بین الاقوامی قرارداد سے ہرگز فکرمند نہيں ہیں جو شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کو بین الاقوامی نگرانی کے تحت لانے کے لئے سلامتی کونسل کو پیش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا: امریکہ، فرانس اور برطانیہ ہمارے خلاف اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 7 کے تحت ایک قرارداد منظور کرانا چاہتے ہیں جس کے تحت اگر دمشق کیمیاوی ہتھیاروں کے سلسلے میں اپنے موقف سے منحرف ہوجائے تو امریکہ کی فوجی مداخلت اور شام کے خلاف پابندیاں لگانا، مجاز ہوگی۔ بشار الاسد نے کہا: یہ ممالک اس قسم کی قرارداد منظور کرواکر یہ جتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے فرضی دشمن یعنی شام کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئے ہیں؛ بہرحال روس اور چین سلامتی کونسل میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں تاکہ شام میں فوجی مداخلت کا کوئی بہانہ باقی نہ رہے۔ صدر الاسد نے کہا: شام کے کیمیاوی ہتھیار پرامن علاقوں میں ہیں اور یہ علاقے شامی افواج کے زیر کنٹرول ہیں۔
.........................
/٭۔٭